پاسبان وطن پاکستان ملک کو مضبوط ، خوشحال اور خوددار اسلامی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے،شیخ مختاراحمد

پیر 13 اکتوبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) نئی سیاسی جماعت پاسبان وطن پاکستان کے چیئرمین شیخ مختار احمد نے پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسی سیاسی وفلاحی جماعت ہے جو وطن عزیز کو قرآن و سنت کی روشنی میں مضبوط ، خوشحال اور خوددار اسلامی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر، سیکرٹری جنرل امجد بھٹی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ملک بھر سے نوجوان اور نئے چہروں کو نمائندگی دی گئی ہے،پارٹی کے قیام کا مقصد ملک کی تقدیر نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں دینا ہے تاکہ عام آدمی حکومت میں آسکے۔