وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے غیر رسمی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 13 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے غیر رسمی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے فلسطینی حقوق کے تحفظ، مکالمے کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام میں اردن کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کو ان کے آبائی ممالک میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے میں اردن کی سہولت کاری کو بھی سراہا۔