ٹونی ڈی زورزی نے پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی دوسری سنچری بناڈالی

منگل 14 اکتوبر 2025 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹونی ڈی زورزی نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

منگل کو قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں پروٹیز ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹونی ڈی زورزی نے پہلی اننگز پاکستان ٹیم کے بائولر ز کی خوب مزاہمت کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

28 سالہ ٹونی ڈی زورزی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی ۔ انہوں نے 171گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2خوبصورت چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے انفرادی 104رنز بنائے۔ یہ ٹونی ڈی زورزی کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔ ٹونی ڈی زورزی کو 104کے انفرادی سکور نعمان علی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔