امریکی محکمہ موسمیات کی جنوب مغربی کیلیفورنیا میں شدید طوفانی بارشوں کی وارننگ

منگل 14 اکتوبر 2025 13:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) امریکی قومی موسمیاتی سروس (این ڈبلیو ایس) نے جنوب مغربی کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کی ہے۔شنہو ا کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خطے میں طوفان باد وباراں کا امکان ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ تک کی تیز ہواؤں، مختصر لیکن شدید بارش اور اولوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ علاقے میں موسم کی صورتحال طوفان بادو باراں کے لیے سازگار ہے، جو بگولے بھی پیدا کر سکتے ہیں۔محکمہ نے بتایا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں منگل کی دوپہر تک ٹورنیڈو اور تیز ہوا سے نقصان کا خطرہ برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، تیز ہواؤں کے دوران کھڑکیوں سے دور کسی مضبوط پناہ گاہ میں رہنے، حالیہ جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں کے قریب سڑکوں پر سفر سے گریز کرنے، اور شہری سیلاب یا پہاڑی تودے گرنے کے خطرات کے بارے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔