ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد

منگل 14 اکتوبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری دوسرے دن انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مانیٹرنگ افسران اور زونل سپروائزرکی ایوننگ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جاری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ پولیوفری پاکستان ہمارا ویژن ہے ،اگر ایک بچہ بھی پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی۔ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں معذور ہونے سے بچائیں۔