سوات، پولیو ڈیوٹی پر اہلکار کی شہادت کے بعد مٹہ میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع

منگل 14 اکتوبر 2025 21:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بیاکند روڈ، اینزرگے ڈاگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سوات پولیس، پاک فوج اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق منگل کے روز قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار عبد الکبیر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان پولیس افسران کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی پیر زردبادشاہ اور دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔