آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری

بدھ 15 اکتوبر 2025 11:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر شفقت علی کو علاج معالجے کیلئے میں 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔ریٹائرڈ انسپکٹر اشفاق احمد کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل ندیم عباس کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی خرم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔سب انسپکٹر فرقان احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، شہید کانسٹیبل نیاز احمد کی اہلیہ، ڈرائیور کانسٹیبل مقصود احمد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔ریٹائرڈ اے ایس آئی ریاست علی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اشرف، کانسٹیبلزابا حسین، محمد اشرف کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 04 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔