گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول ملتان میں مضمون نویسی اور اردو تقریری مقابلے

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول ملتان میں نیب ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’بد عنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر مضمون نویسی اور اردو تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ڈی پی آئی سیکنڈری سائوتھ پنجاب ملتان زاہدہ بتول نےطلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو قوموں کی جڑیں کمزور کرتا ہے ۔

طلبا کو چاہیے کہ وہ ابھی سے ایمانداری، دیانت اور سچائی کو اپنا شعار بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلامی نقطہ نظر سے کرپشن کے برے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا کو عملی سطح پر کرپشن سے پاک فلاحی معاشرے کے قیام کی ترغیب دی ۔اس موقع پر پرنسپل عابد فرید انجم بزدار، سابق پرنسپل روشن بادشاہ خاں، محمد اشفاق گجر، افضل خان ، ایڈمن ڈائریکٹرعمیر نثار ، ملک یعقوب اعوان سمیت سکول مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نتائج کے مطابق اردو تقریری مقابلے میں حافظ محمد سفیان لطیف نے پہلی، حافظ محمد عبداللہ نے دوسری اور حافظ محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مضمون نویسی میں اسد الطاف نے پہلی، محمد منیب نے دوسری اور محمد باقرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔