پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کا سینئر رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر میاں محمد ایوب نے پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ورثاکے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک باوفا اور ثابت قدم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی اور قیادت کے ساتھ وفاداری نبھائی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔