پشاور، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِاہتمام ایچ ایس ایس سی کے سلانہ امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پشاور میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِاہتمام ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِاہتمام سالانہ ایچ ایس ایس سی امتحانات 2025 کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے اور 21 اکتوبر 2025 تک مؤثر رہے گا. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔