فلسطین-پاکستان وائس چانسلرز فورم کا انعقاد کل جمعرات کوہوگا

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) او آئی سی۔کامسٹیک کے زیر اہتمام "فلسطین-پاکستان وائس چانسلرز فورم برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق" کا انعقاد کل جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہوں گے۔ فورم میں فلسطینی جامعات کے وائس چانسلرز، پاکستانی جامعات کے سربراہان اور اعلیٰ حکومتی و سفارتی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس اہم تعلیمی و تحقیقی فورم میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔