جنوبی ایشیا میں تمباکو نوشی کے استعمال میں 70 فیصد سے 37 فیصد کمی خوش آئند پیش رفت ہے ، پاکستان بھی مستقل عوامی آگاہی، مضبوط تعلیمی مہمات اور عالمی بہترین طریقہ کار اپنانے سے یہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی
بدھ 15 اکتوبر 2025 21:17
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے دو روزہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس کا عنوان ’’عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وباء رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (ٹی اے پی ایس) اور تصویری صحت انتباہات (جی ایچ ڈبلیوز) پر بہترین عالمی طریقہ کار‘‘ تھا۔
اجلاس کا مقصد پاکستان میں تمباکو نوشی کے کنٹرول کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) اور اس کے MPOWER اجزاء کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ تمباکو استعمال کرنے والے افراد ہیں اور ہر سال 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد اموات تمباکو سے متعلق بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں تمباکو نوشی کے استعمال میں 70 فیصد سے 37 فیصد کمی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی مستقل عوامی آگاہی، مضبوط تعلیمی مہمات اور عالمی بہترین طریقہ کار اپنانے سے یہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ تشویشناک اعداد و شمار سے ہٹ کر اصل خطرہ نوجوانوں میں تمباکو مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کشش ہے، نوجوانوں کو اکثر بالواسطہ تشہیری طریقوں جیسے دلکش پیکنگ، تقریبات کی سرپرستی اور آن لائن مواد کے ذریعے متاثر کیا جاتا ہے جس سے تمباکو محفوظ یا پرکشش محسوس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر چیمہ نے زور دیا کہ موجودہ قوانین کے باوجود ٹی اے پی ایس کے کئی پہلو ابھی بھی موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پالیسی میں موجود کمزوریوں کو قانون سازی اور عوامی آگاہی کے ذریعے دور کرنا ہوگا۔ تقریب کے میزبان پروگرام مینجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے تمباکو کنٹرول کے شعبے میں پیش رفت کی ہے، مگر تشہیری سرگرمیاں ابھی بھی صارفین کے رویے کو بالواسطہ طور پر متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جن ممالک نے ٹی اے پی ایس پر مکمل پابندی عائد کی ہے وہاں خاص طور پر نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ تمام براہ راست اور بالواسطہ تشہیری ذرائع پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ ڈاکٹر خلیل نے مزید کہا کہ تصویری صحت انتباہات ایک ثابت شدہ اور موثر طریقہ ہیں جو تمباکو نوشوں کو چھوڑنے پر آمادہ کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ابتدا سے روکنے میں مدد دیتے ہیں، چیئرمین و ایڈیٹر ان چیف پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک نے میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبزرور میں ہم اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ عوام میں آگاہی پیدا کریں، تمباکو نوشی چھوڑنے کی حوصلہ افزائی کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے جوابدہ بنائیں۔ میڈیا کو تجارتی دبائو سے بالاتر ہو کر صحت، سچائی، اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا چاہیے۔ہمیں منافع کے بجائے لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہم جیت سکتے ہیں، مگر صرف اسی صورت میں جب ہم سب مل کر، جرأت کے ساتھ اور فیصلہ کن انداز میں کام کریں۔ اس میں حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا، صحت کے ماہرین، اساتذہ، والدین اور نوجوان سب کا کردار اہم ہے۔ اجلاس میں فیصلہ سازوں، سرکاری عہدیداران، صحافیوں، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، میڈیا پیشہ وران، اور نوجوان تنظیموں نے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان میں تصویری صحت انتباہات (جی ایچ ڈبلیوز) کے نفاذ اور تمباکو تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (ٹی اے پی ایس) سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور زور دیا کہ مزید مضبوط نفاذ اور مربوط اقدامات کے ذریعے تمباکو کنٹرول کی رفتار تیز کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
-
ہوسکتا ہے ہم نے اسلام آباد دو تین روٹس سے جائیں یا ہوسکتا ہے ایک ہی روٹ سے جائیں، آفتاب عالم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.