افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی ٹینک قرار دیکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کردیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 19:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے کا جھوٹا دعویٰ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا اور ترجمان افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کرکے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا، روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک درحقیقت افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کے حملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کردیا ہے، پاک فوج افغان طالبان کے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود عزم وحوصلے کے ساتھ دفاع وطن میں مصروف ہے۔