تمباکو کی تشہیر پر مکمل پابندی اور تصویری صحت انتباہات کے سائز میں اضافہ جیسے اقدامات کرنے کی اشد ضروت ہے، مرتضیٰ سولنگی
پالیسی میں موجود کمزوریوں کو قانون سازی اور عوامی آگاہی کے ذریعے دور کرنا ہوگا،ڈاکٹر نحار احمد چیمہ …وقت آگیا ہے کہ تمام براہ راست اور بالواسطہ تشہیری ذرائع پر مکمل پابندی لگائی جائے، ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر
بدھ 15 اکتوبر 2025 20:10
(جاری ہے)
مرتضیٰ سولنگی نے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک)کے دو روزہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس کا عنوان تھاعالمی ادارہ صحت (WHO)کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS)اور تصویری صحت انتباہات (GHWs)پر بہترین عالمی طریقہ کار۔
اس اجلاس کا مقصد پاکستان میں تمباکو نوشی کے کنٹرول کے حوالے سے WHOفریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (FCTC)اور اس کے MPOWERاجزا کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پاکستان ایک تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 2کروڑ 70لاکھ تمباکو استعمال کرنے والے افراد ہیں اور ہر سال 1لاکھ 66ہزار سے زائد اموات تمباکو سے متعلق بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں تمباکو نوشی کے استعمال میں 70فیصد سے 37فیصد کمی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی مستقل عوامی آگاہی، مضبوط تعلیمی مہمات، اور عالمی بہترین طریقہ کار اپنانے سے یہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ تشویشناک اعداد و شمار سے ہٹ کر اصل خطرہ نوجوانوں میں تمباکو مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کشش ہے، نوجوانوں کو اکثر بالواسطہ تشہیری طریقوں جیسے دلکش پیکنگ، تقریبات کی سرپرستی، اور آن لائن مواد کے ذریعے متاثر کیا جاتا ہے، جس سے تمباکو محفوظ یا پرکشش محسوس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر چیمہ نے زور دیا کہ موجودہ قوانین کے باوجود TAPSکے کئی پہلو ابھی بھی موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے،پالیسی میں موجود کمزوریوں کو قانون سازی اور عوامی آگاہی کے ذریعے دور کرنا ہوگا۔ تقریب کے میزبان پروگرام مینیجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے تمباکو کنٹرول کے شعبے میں پیش رفت کی ہے، مگر تشہیری سرگرمیاں ابھی بھی صارفین کے رویے کو بالواسطہ طور پر متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ WHOکے مطابق جن ممالک نے TAPSپر مکمل پابندی عائد کی ہے وہاں خاص طور پر نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ تمام براہ راست اور بالواسطہ تشہیری ذرائع پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ تصویری صحت انتباہات ایک ثابت شدہ اور موثر طریقہ ہیں جو تمباکو نوشوں کو چھوڑنے پر آمادہ کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ابتدا سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ چیئرمین و ایڈیٹر ان چیف پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک نے میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبزرور میں ہم اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ عوام میں آگاہی پیدا کریں، تمباکو نوشی چھوڑنے کی حوصلہ افزائی کریں، اور تمام متعلقہ اداروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے جوابدہ بنائیں۔ میڈیا کو تجارتی دبا سے بالاتر ہو کر صحت، سچائی، اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا چاہیے۔ہمیں منافع کے بجائے لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی۔ فیصل زاہد ملک نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہم جیت سکتے ہیں، مگر صرف اسی صورت میں جب ہم سب مل کر، جرات کے ساتھ اور فیصلہ کن انداز میں کام کریں۔ حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا، صحت کے ماہرین، اساتذہ، والدین، اور نوجوان سب کا کردار اہم ہے۔ اجلاس میں فیصلہ سازوں، سرکاری عہدیداران، صحافیوں، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، میڈیا پیشہ وران، اور نوجوان تنظیموں نے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان میں تصویری صحت انتباہات (GHWs)کے نفاذ اور تمباکو تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS)سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور زور دیا کہ مزید مضبوط نفاذ اور مربوط اقدامات کے ذریعے تمباکو کنٹرول کی رفتار تیز کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.