نظریاتی تعلیمی انٹرن شپ پروگرام کے سالانہ سیشن کی طالبات میں اسناد کی تقسیم

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) مسلمانان برصغیر کی لازوال قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آنیوالے اس ملک کی قدر کریں۔ان خیالات کا اظہاربدھ کے روزیہاں سینئر وائس چیئرمین ادارۂ نظریہ پاکستان میاں فاروق الطاف نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ' لاہور میں طالبات کیلئے جاری 16ویں سالانہ نظریاتی تعلیمی انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔میاں فاروق الطاف نے کہا انٹرن شپ کا مقصدیہ ہے کہ آپ پختہ کار ہو کر میدانِ عمل میں نکلنے کی تیاری کریں۔ ہم نئی نسل کو دوقومی نظریہ ، قیام پاکستان کے اسباب ومقاصد اور قائداعظم ،علامہ محمد اقبال ، مادرملت اور مشاہیر تحریک آزادی کے افکار و نظریات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ اس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نئی نسل میں پاکستان سے محبت کے جذبے کو مزید پروان چڑھانا ہے۔ادارۂ نظریۂ پاکستان کی سرگرمیوں کا مرکز ومحور بھی نئی نسلیں ہیں اور یہ ادارہ ان کی نظریاتی تعلیم و تربیت فراہم کرکے اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔قائداعظم طلبہ کو ہمیشہ اس بات کی تلقین کرتے تھے کہ وہ مکمل توجہ اپنی تعلیم پر دیں۔ پروگرام کے آخر میں طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔