گواد،قلت آب،بجلی،ماہی گیری،چیک پوسٹوں،امن وامان،بارڈربندش حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکرونگا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادر کے پانی کے سنگین بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کا واحد حل میرانی ڈیم سے براہِ راست پائپ لائن کے ذریعے پانی پہنچانا ہے۔گوادرکے سلگتے اجتماعی مسائل قلت آب،بجلی،ماہی گیری،چیک پوسٹیں،امن وامان،بارڈربندش کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکرونگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں مختلف تقاریب سے خطاب میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ آخر کب تک ایک پورے شہر کو ٹینکروں اور باوزرز کے ذریعے پانی دیا جائے گا۔سی پیک کے ماتھے کا جومر مگرعوام پینے کے پانی کوترس رہے ہیں مولانا ہدایت الرحمن نے یاد دلایا کہ2018میں جب گوادر شدید پانی کے بحران سے دوچار تھا، اٴْس وقت بھی تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ مطالبہ یہی تھا کہ گوادر کو میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے جوڑا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اٴْس وقت صرف4ارب روپے میں یہ منصوبہ مکمل ہوسکتا تھامگر حکومت وقت نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پائپ لائن کے بجائے ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچانے کا فیصلہ کیا جس پر 18 ارب روپے خرچ ہوگئے، لیکن بحران پھر بھی ختم نہ ہوسکا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک بار پھر وہی پراناعمل دہرایا جارہا ہے میرانی ڈیم سے پانی نکال کر ٹینکروں کے ذریعے گوادر لایا جارہاہے۔

اگر حکومت نے اس بار بھی دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا تو پانی کا بحران مزیدشدت اختیارکرسکتاہے۔آخر میں مولانا ہدایت الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گوادر کو ٹینکروں سے نہیں بلکہ پائپ لائن کے ذریعے میرانی ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے۔یہی واحد راستہ ہے جو عوام کو مستقل ریلیف دے سکتا ہییہی گوادر کے عوام کا حق ہے۔