انیس ماہ بعد بھارتی حراست سے دو ایرانی ماہی گیر رہا، وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 09:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) بھارت کے شہر ممبئی میں 19 ماہ قید کاٹنے کے بعد دو ایرانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق دونوں ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق، ایرانی ماہی گیر اس وقت بھارتی سمندری حدود میں داخل ہو گئے تھے جب ان کی کشتی کا انجن خراب ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ارادی طور پر حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی حکام نے انہیں غیر قانونی داخلے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ایران کے قونصل جنرل برائے ممبئی حسن محسنی‌ فرد نے بتایا کہ دونوں ماہی گیروں کو 19 ماہ تک حراست میں رکھ کر جبری مشقت کروائی گئی۔ طویل عدالتی کارروائی کے بعد انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔محسنی‌ فرد کے مطابق، ان کی رہائی ایرانی قونصلیٹ کی مسلسل کوششوں اور بھارتی عدلیہ کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ تاہم، ماہی گیروں کی کشتی تاحال بھارت کی تحویل میں ہے۔ایرانی حکومت نے بھارت سے سرکاری طور پر معاوضے کی ادائیگی اور کشتی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔