پاکستانی اشیاء کی برآمدات میں 30کروڑ 70لاکھ ڈالر کمی،مجموعی حجم 7ارب 60کروڑ ڈالر ریکارڈ

ٹیکسٹائل مصنوعات، لیدر، سرجیکل آلات اور کھیلوں کے سامان سمیت بعض اشیا کی ایکسپورٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی اشیا کی برآمدات میں 30کروڑ 70لاکھ ڈالر کمی آئی،مجموعی حجم 7ارب 60کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ادرہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات، لیدر،سرجیکل آلات اور کھیلوں کے سامان سمیت بعض اشیا کی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 5.63فیصد اضافہ، حجم 4ارب 77کروڑ ڈالررہا،ریڈی میڈ گارمنٹس،سوتی دھاگے،نیٹ ویئر،بیڈ ویئرکی برآمدات میں اضافہ، ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 2فیصد گرگئیں، حجم 1.57ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق جولائی تاستمبر غذائی اجناس کی برآمدات 31.42فیصد کمی سے 1.10ارب ڈالر رہیں،چاول، چینی،سبزیوں،مصالحہ جات، آئل سیڈز،تمباکو کی برآمدات میں کمی آئی،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مچھلی، پھلوں اورگوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

آٹوپارٹس کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ، 64لاکھ 47ہزارڈالر کے برآمدکئے گئے،ربٹرٹائر ٹیوب کی برآمدات 16.58 فیصد اضافے سے 2کروڑ 85لاکھ ڈالر رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں 51.86فیصد اضافہ ہوا، حجم 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا،کیمیکلز کی ایکسپورٹس 18فیصد تک گر گئی، مجموعی حجم 33کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا،کھیلوں کے سامان، فٹبال کی برآمدات میں اضافہ، کارپٹ، دستانوں کی ایکسپورٹ گر گئی،لیدر مینوفیکچررز کی برآمدات میں 1.46فیصد اضافہ، حجم 15کروڑ 27لاکھ ڈالر رہا،پیٹرولیم اور کوئلے کی برآمدات میں 26.60فیصد کمی، حجم 3کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا۔

متعلقہ عنوان :