سپریم کورٹ بار انتخابات،عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کی مختلف شہروں میں برتری، غیر حتمی نتائج جاری

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ ہارون الرشید نے انتخابی دنگل میں اپنے حریف پر سبقت حاصل کرلی اور مختلف شہروں سے نمایاں برتری حاصل کر لی جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف پیچھے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قائم پولنگ اسٹیشن پر کل 1460ووٹرز میں سے 1067وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات میں صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہارون الرشید نے لاہور سے برتری حاصل کرلی۔ ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف نے 431ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

پولنگ کے بعد گنتی میںچھ ووٹ منسوخ قرار دئیے گئے،ضلع بنوں سے ہارون الرشید نے 25اور توفیق آصف نے 5ووٹ حاصل کیے،ڈیرہ اسماعیل خان میں ہارون الرشید 23اور توفیق آصف 17ووٹ لے سکے۔سوات میں ہارون الرشید نے 27جبکہ توفیق آصف نے 23ووٹ ،پشاور میں ہارون الرشید نے 186اور توفیق آصف نے 181ووٹ ،ایبٹ آباد میں ہارون الرشید کے 55جبکہ توفیق آصف کے 19ووٹ،کراچی میں ہارون الرشید 196ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ توفیق آصف نے 184ووٹ ،حیدرآباد سے ہارون الرشید کو 64اور توفیق آصف کو 33ووٹ ،سکھر میں ہارون الرشید 55اور توفیق آصف 13ووٹ ،لاہور میں ہارون الرشید نے 628جبکہ توفیق آصف نے 427ووٹ،ملتان میں ہارون الرشید کے 137اور توفیق آصف کے 112ووٹ،کوئٹہ میں ہارون الرشید نے 121جبکہ توفیق آصف نے 101ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ہارون الرشید مجموعی طور پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں تاہم حتمی اعلان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔