مقبوضہ کشمیر: حریت رہنمائوں کا حریت کارکن کی اہلیہ کی وفات پر اظہارتعزیت

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:22

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنمائوں نے حریت کارکن عبدالاحد ڈار سے انکی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، سلیم زرگر، مولانا مصعب ندوی، پروفیسر زبیری، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں عبدالاحدڈار سے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر عظیم کی دعا کی۔عبدالاحد ڈار کی اہلیہ کا سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں گزشتہ روز انتقال ہو گیاتھا۔