
جعفر ایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے استعمال کی تصدیق
جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:53
(جاری ہے)
ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے پلان کیا گیا تھا، جب کہ ریلوے پٹریوں کی نگرانی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے جعفر ایکسپریس میں جیمرز لگانے کی بھی سفارش کر دی۔
اجلاس میں ریلوے کی زمینوں اور پراپرٹیز کے استعمال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ وزارت نے پہلی بار لینڈ اینڈ پراپرٹی ڈائریکٹوریٹ کے تحت باقاعدہ کام کا آغاز کیا ہے، ریلوے کی جائیدادوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ ہائی ویلیو پراپرٹیز لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں واقع ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان پراپرٹیز کی لیز مدت 33 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، جس سے ریلوے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ڈی ایس سکھر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ریلوے کے زیرِ استعمال ایک ہزار 458 ایکڑ زمین موجود ہے، جب کہ 60 کچی آبادیاں ریگولرائز ہو چکی ہیں۔ارکانِ کمیٹی نے سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے دورے کی تجویز دی تاکہ زمینوں کے استعمال کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے۔وی آئی پی سیلون کے استعمال کے معاملے پر بھی بحث ہوئی، جس پر حکام نے بتایا کہ سیلون کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اسلام آباد سے کراچی تک سیلون کا کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں دس مسافر ایک ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔مزید برآں کراچی پورٹ سے پیپری تک فریٹ کوریڈور منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے پر کام آئندہ آٹھ ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کی ابتدائی سرمایہ کاری 40 کروڑ ڈالر متوقع ہے اور اس سلسلے میں یو اے ای کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے ریلوے کی فریٹ کیپیسٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کراچی میں ٹریفک دباؤ کم ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر کمیٹی ارکان نے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اسپیکر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا، رکن صادق علی میمن نے ذیلی کمیٹی میں شامل نہ کیے جانے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔مزید اہم خبریں
-
جرائم اور طاقت کی دنیا عام انسان کو اتنی پرکشش کیوں لگتی ہے؟
-
بحری جہازوں سے مضر ماحول گیسوں کے اخراج میں کمی کا معاہدہ نہ ہو سکا
-
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت کر دی
-
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ٹرمپ
-
اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی برطانیہ ، عالمی بینک ،فِچ ریٹنگز کے حکام،ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن و دیگر حکام سے ملاقات ، معیشت بارے گفتگو
-
جوہری ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف کا بھارت کو انتباہ
-
پاک افغان جنگ ختم کروانا آسان ہے‘ جنگیں روکنا مجھے پسند ہے لیکن ابھی امریکہ میں بھی کام ہیں، ٹرمپ
-
قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ..
-
ایک ایسا پاکستان تعمیر ہونا چاہیئے جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو، بلاول بھٹو
-
اسلام آباد سے دن دہاڑے ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مبینہ طور پر اغواء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.