پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (کل )بلاول ہاؤس میں ہوگا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:49

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہفتہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔سی ای سی اجلاس کی صدارت پیپلز ہارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،پاک افغان کشیدگی ،غزہ معاہدہ ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ورکنگ ریلیشن شپ اور اس پر جاری مذاکرات ،آزاد کشمیر میں حکومتی معاملات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔