غربت کے خاتمے اور مساوات کے فروغ کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہر دور میں نمایاں رہی ہے، سلیم مانڈی والا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ غربت کے خاتمے اور مساوات کے فروغ کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہر دور میں نمایاں رہی ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

انہوںنے کہاکہ قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کا محور ہمیشہ عام آدمی کی فلاح اور باعزت روزگار رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت کے خلاف مؤثر بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ پروگرام خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بناتا اور کمزور طبقے کو سہارا دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ملازمین کو ریلیف فراہم کیا،صدر آصف علی زرداری نے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں نمایاں اضافہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کو اب بھی عدم مساوات، ماحولیاتی تبدیلی اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،عالمی سطح پر انصاف اور ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ کوئی شہری بھوک، غربت یا ناانصافی کا شکار نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مشن ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کوئی شہری بھوک یا غربت کا شکار نہ ہو۔