�کتوبر اور 27دسمبر کے سانحات ایک ہی سازش کی کڑی تھی جس سازش کے تحت جمہوریت اور عوام کی امیدوں کو قتل کیا گیا،نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی نے شہادتوں کے باوجود جمہوریت بہترین انتقام ہے کا نعرہ لگا کر ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھا ہے،صدر پیپلزپارٹی سندھ

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر اور 27 دسمبر کے سانحات ایک ہی سازش کی کڑی تھی جس سازش کے تحت جمہوریت اور عوام کی امیدوں کو قتل کیا گیا مگر پیپلز پارٹی نے شہادتوں کے باوجود جمہوریت بہترین انتقام ہے کا نعرہ لگا کر ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو شہید بینظیر بھٹو عوام کے مطالبے پر ملک واپس آئیں مگر اس وقت کے آمر پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کے شہید بینظیر بھٹو وطن واپس آئے اور وطن واپس ہر کارساز کے مقام پر دو دھماکے ہوئے جس میں 180 سے زائد کارکنان شہید اور سنکڑوں زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نہیں ڈری اور سانحے کے باوجود ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے وقت شاہراہ فیصل کی لائٹس کیوں بند کی گئی تھیں اور اس وقت کے وزیراعلی ارباب غلام رحیم نے کارساز ریلی رات 12 بجے سے قبل ختم ہونے کی دعویٰ کس بنیاد پر کیا تھا اس متعلق بھی سابق وزیراعلی ارباب رحیم سے پوچھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحات جمہوریت اور عوام کی امیدوں کو قتل کرنے کی سازش تھی تاکہ ملک میں عوامی حکومت کا راج قائم نہ ہو اس لئے پیپلز پارٹی نے شہادتوں کے باوجود جمہوریت بہترین انتقام ہے کا نعرہ لگا ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کیا ہے تاکہ ملک میں جمہوریت کی بقا ہو اور آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو آگے بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت میں وزارتیں لئے بغیر وفاق میں مسلم لیگ(ن)کو وفاقی حکومت بنانے میں ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز اس ملک کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش سانحہ تھا اور اس سانحے پر آج بھی غمزدہ ہیں۔