پی سی بی نے 30 ویمنز انڈر 19 کھلاڑیوں کو سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے کراچی بلا لیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پی سی بی نے 30 ویمنز انڈر 19 کھلاڑیوں کو سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے کراچی بلا لیا،20 روزہ کیمپ 18 اکتوبر کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگا،کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ سکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں 6 آل راؤنڈر، 10 بیٹر، 12 بائولر اور 2 وکٹ کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ، بین الاقوامی کرکٹ سے آگاہی اور میڈیا سے بات چیت کے بارے میں لیکچر دیے جائیں گے،پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔