بانڈی پورہ ، بھارتی پولیس اہلکار سروس رائفل حادثاتی طورپر چلنے سے ہلاک

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:30

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک بھارتی پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل حادثاتی طور پر چلنے کے سبب ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ بانڈی پورہ کی پولیس لائینز میں پیش آیا ۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 32سالہ عارفین لون کے نام سے ہوئی ہے۔ رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے کے باعث پولیس اہلکار شدیدزخمی ہوا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔