سری نگر،بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:57

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دالحکومت سرینگر کے علاقے سولنہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لوگوں نے علاقے میں سڑک کی تعمیر کے ناقص معیار پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکام کی بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ15سال تک مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد سڑک کی مرمت کی گئی تاہم کام مکمل ہونے کے صرف ایک دن بعد ہی یہ پھر اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سڑک کی فوری طور پر دوبارہ خرابی سے کام کی نگرانی کرنے والے افسران میں وسیع پیمانے پر پائی جانے والی بدعنوانی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ مظاہرین نے فوری طور پر احتساب اور ناقص تعمیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔