سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دعائیہ تقریب

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کی یاد میں ایک دعا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سینٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری نے کی، جس میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء نے سانحہ کارساز کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اُن کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے ملک، قوم اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ اُن کے مشن کو جاری رکھے گی۔