ایشیا پیسیفک گول بال چمپئن شپ ،چین اور ایران کی فتوحات برقرار، پاکستان کو ایک اور شکست

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) ایشیا پیسیفک گول بال چمپئن شپ 2025کے تیسرے روز چین اور ایران نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھا، جبکہ پاکستان ایک اور شکست سے دوچار ہوا۔

(جاری ہے)

مردوں کے مقابلوں میں سعودی عرب نے عراق کو 57، آسٹریلیا نے تھائی لینڈ کو 34، ازبکستان نے پاکستان کو 111، اور چین نے قازقستان کو 412 سے شکست دی۔ ایران نے ایک اور میچ میں عراق کو 38 سے ہرایا۔خواتین کے مقابلوں میں جنوبی کوریا نے تھائی لینڈ کو 07 سے، جبکہ چین نے جاپان کو 13 سے مات دی۔ پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس چمپئن شپ میں چین، ایران، جاپان، تھائی لینڈ، قازقستان، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔