
پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، فوری مدار میں داخل ہوگا
پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا،سپارکو
اتوار 19 اکتوبر 2025 12:20
(جاری ہے)
سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک مضبوط قدم ہے۔سپارکو کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپارکو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار مزید مستحکم کر رہا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے جو ملک کو پائیدار ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے خلائی رہنماؤں میں شامل کرے گا۔سپارکو نے اعلان کیا کہ سیٹلائٹ فوری طورپر اپنے مخصوص مدار میں داخل گا، پاکستان کی جانب سے اس سال یہ خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے، سٹیلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو دو ماہ لگ سکتے ہیں جس کے بعد سیٹلائٹ مکمل فعال ہو جائے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
-
لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات درج
-
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ
-
طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی
-
ْکم از کم اجرت نہ دینے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے‘ منشاء اللہ بٹ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح
-
مریم نواز کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکیج کا اعلان
-
کراچی، انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کا سرغنہ گرفتار
-
گورنرسندھ کی دیوالی پر صوبے بھر کی ہندو برادری کومبارکباد
-
مذہبی جماعت کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل
-
حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
-
چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے،ڈاکٹر ناصرہ نسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.