کسٹم حکام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مجموعی طور پر 1.03 بلین روپے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اور غیرقانونی اشیا کو تلف کردیا

منگل 21 اکتوبر 2025 16:52

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) کسٹم حکام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مجموعی طور پر 1.03 بلین روپے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اور غیرقانونی اشیا کو تلف کردیا ، یہ اشیا محکمہ کسٹم کی ڈپٹی کلیکٹر عائشہ بشیر وانی کی نگرانی میں تلف کی گئی ، اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 307 ڈسٹرکشن ایریاز (DAs) میں موجود اشیا تلف کی گئی ہیں۔

ضبط شدہ سامان میں بڑی مقدار میں چھالیہ، سگریٹ، چائنا سالٹ اور دیگر ممنوعہ اشیا شامل تھیں ، ڈپٹی کلیکٹر عائشہ بشیر وانی کی بریفنگ کے مطابق تلف کی گئی چھالیہ کا کل وزن 2 لاکھ 83 ہزار 191 کلوگرام ،سگریٹ کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 100 سلیوز، چائنا سالٹ کا وزن 95 ہزار 975 کلوگرام تھا ،بھارت سے درÈمد شدہ ادویات، گٹکا، نسوار اور دیگر متفرق اشیا کی مجموعی مالیت 339.82 ملین روپے ہے۔

(جاری ہے)

تلف کی گئی تمام اشیا کی مجموعی مالیت تقریبا 1.03 بلین ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں میں مختلف انفورسمنٹ اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا،جبکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ضبط شدہ سامان کو ضابطے کے مطابق تلف کیا گیا ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملکی معیشت کو نقصان سے بچانا اور غیر قانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔\378