عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی تربیلا پنجم ایکسٹینشن ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 87 فیصد کام مکمل
جمعرات 23 اکتوبر 2025 16:09
(جاری ہے)
منصوبے کے ڈیزائن اور انجینئرنگ کے مراحل 97.5 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ خریداری کے کام 97.2 فیصد تک پہنچ چکے ہیں اور تمام ضروری سامان حاصل کر لیا گیا ہے۔
تعمیراتی کام بھی مسلسل جاری ہے ۔سول ورک 85 فیصد، ٹرانسمیشن ڈھانچوں کی تنصیب 76 فیصد اور تاروں کی بچھائی 29 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ فزیکل تعمیر مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی جانچ اور کمیشننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔علاوہ ازیں عالمی بینک کے تعاون سے دیگر اہم منصوبوں پر بھی نمایاں پیشرفت جاری ہے۔ 500 کے وی نوشہرہ گرڈ سٹیشن کے لئے ڈبل سرکٹ اوورہیڈ ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 93 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ ایم/ایس نیٹراکون اور ایم/ایس برقاب کنسلٹنگ سروسز کے اشتراک سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی کل مالیت 406.3 ملین روپے (6.28 ملین امریکی ڈالر) جبکہ منظور شدہ لاگت 41,111 ملین روپے ہے۔ منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ 17 اپریل 2025 مقرر تھی تاہم حتمی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کے لئے تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبہ بھی ملک کے ہائی وولٹیج گرڈ کو وسعت دینے اور شمالی علاقوں سے بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے ، لاسٹ۔I (داسو تا مانسہرہ 157 کلومیٹر) اور لاسٹ۔II (مانسہرہ تا اسلام آباد ویسٹ 97.6 کلومیٹر) ستمبر کے اختتام تک داسو تا مانسہرہ سیکشن میں فزیکل پیشرفت 38 فیصد اور مالی پیشرفت 21 فیصد رہی جبکہ مانسہرہ تا اسلام آباد ویسٹ سیکشن میں فزیکل پیشرفت 42 فیصد اور مالی پیشرفت 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دونوں حصوں کا ڈیزائن اور انجینئرنگ مکمل ہو چکی ہے، خریداری 40 تا 50 فیصد تک مکمل ہو گئی ہے اور تعمیراتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی کل لاگت 132,249.76 ملین روپے (123.46 ملین امریکی ڈالر اور 11,070 ملین روپے) ہے۔ وزارتِ توانائی کے حکام کے مطابق یہ منصوبہ صاف اور سستی ہائیڈرو پاور کو قومی گرڈ میں شامل کرنے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ملک کے شمالی و مرکزی علاقوں میں مستحکم بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔تربیلا پنجم ایکسٹینشن اور داسو۔مانسہرہ۔اسلام آباد ٹرانسمیشن کوریڈور کی تکمیل کے بعد پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن نظام مضبوط ہو جائے گا، جو طویل فاصلے تک بجلی کی ترسیل کو مزید مستحکم، قابلِ اعتماد اور مؤثر بنائے گا۔یہ تمام منصوبے عالمی ترقیاتی تعاون کے تحت پاکستان کے توانائی تحفظ، گرڈ کے استحکام اور ہائیڈرو پاور کے بہتر استعمال کے لئے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران نے اہم انکشافات کردیئے
-
ایران امریکا تنازع اور خطے پر اس کے اثرات کے موضوع پر خصوصی نشست
-
”کاکروچ “مودی جی کی دھوتی میں گھس چکے ہیں. جے رام رمیش
-
”کاکروچوں“ نے مودی سرکارکو ہلا دیا‘احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا
-
اسلام آباد کے 6 ججز کوبہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت
-
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو مارے گئے
-
سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدوں کی پاسداری کریں گے، دفتر خارجہ
-
کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے؛ واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
-
سی آئی اے مراکز پر ایرانی حملوں میں روس کے ممکنہ کردار پر سوالات
-
ایرانی صدر کا پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور، تہران میں پاکستان کے سفیر نے سفارتی اسناد پیش کیں
-
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو، قانونی سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے مملکت اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.