پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے ، این ڈی ایم اے
جمعرات 30 اکتوبر 2025 17:37
(جاری ہے)
اکتوبر میں ہلکی ابتدائی برفباری کا امکان موجود ہے البتہ نومبر کے وسط سے دسمبر تک زیادہ تواتر کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔ حالیہ برس معمول سے کم برفبای ممکنہ طور پر گلیشئرز کی صحت کو بھی متاثر کرے گی جو بعد ازاں 2026 کے موسم گرما کے دوران میں پانی کی دستیابی کومتاثر کر سکتی ہے.تاہم مون سون 2025 میں ہونے والی مناسب بارشوں اور ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کے باعث کسی بڑے آبی بحران کا خطرہ نہیں ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شمالی علاقو ں بلخصوص کوہستان، مانسہرہ، سوات، دیامر، استور، نگر اور نیلم ویلی کے پہاڑ ی علاقوں میں ممکنہ طور پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔مون سون 2025کے دوران ہونے والی زیادہ بارشیں اور موسم سرما میں متوقع برفباری، یہ دونوں عوامل مشترکہ طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کو بڑھا سکتے ہیں۔قراقرم ہائی وے اور نیلم ویلی روڈ جیسی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے علاقائی سطح پر عوامی تحفظ اور سفری سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ بروقت الرٹس اور آگاہی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جنوبی علاقوں بلخصوص جنوب مغربی بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں موسم خشک رہنے اور زیر زمین پانی کے لیول میں کمی کے باعث زرعی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر خشک سالی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔ چاغی، نوشکی، پنجگور اور گوادر جیسے اضلاع کو خشک سالی کے لیے حساس علاقے قرار دیا گیا ہے۔جبکہ شمالی علاقوں میں زرعی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔زیر زمین پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر اور موئثر انداز میں استعمال کر کے ہم اپنی زراعت کو متاثر ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال کے آخر میں سب سے بڑا خطرہ جو نظر آرہا ہے وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی سموگ ہے۔اکتوبر سے دسمبر کے دوران پنجاب کا صنعتی و زرعی علاقہ، بشمول لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور ملتان،شدید سموگ کی لپیٹ میں رہے گا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 400 سے تجاوز کر سکتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک سطح ہے۔نومبر اور دسمبر کے مہینوں کے دوران درجہ حرارت اور ہواؤں میں کمی کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث سموگ کی شدت میں شدید اضافے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا ہ میں بھی پشاور اور ملحقہ علاقوں سموگ کی شدت متوقع ہے۔تمام متعلقہ ادارے سموگ پر قابوپانے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں تا کہ سموگ کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے اور سفری سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔\932مزید موسم کی خبریں
-
25 سے 30 ستمبرتک بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
-
لاہورسمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوار
-
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
-
لاہور : موسلا دھار بارش ،متعدد علاقے زیر ِ آب، شاہراہوں پر پانی جمع
-
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
-
این ڈی ایم اے کا آئندہ2سی3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار
-
موسلادھار بارش، مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں شروع
-
این ڈی ایم اے نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئی86 ٹن امدادی سامان کے حامل کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور معاونت کی فراہمی
-
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل
-
پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.