بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم امین فہیم کی برسی پر خراجِ عقیدت

جمعہ 21 نومبر 2025 17:06

بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم امین فہیم کی برسی پر خراجِ عقیدت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ رہنما مخدوم امین فہیم کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نہ صرف جمہوری جدوجہد کے مضبوط ستون تھے، بلکہ ثابت قدمی، شائستگی اور رواداری کی علامت بھی تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مخدوم امین فہیم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ مل کر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور ہر آزمائش اور مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کا خلا کبھی پٴْر نہیں ہو سکتا اور وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے مطابق مخدوم امین فہیم کی خدمات اور پارٹی کے لیے ان کے عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کے اصول و اقدار نئے رہنماؤں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔