پاکستان بازار پولیس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار،گٹکا ماواو موبائل فونز برآمد

جمعہ 21 نومبر 2025 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2025ء) پاکستان بازار پولیس نے بسمہ اللہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3کلو سے زائدگٹکا ماوا، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان ولد اسلم اور رانا سہیل ولد محمد شمیم احمد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔