پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے

عمران خان سے ملاقات روکنے کا مقصد ان کا خوف ہے کہ کوئی بیان اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے، بانی کو فیئرٹرائل کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 نومبر 2025 21:08

پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 نومبر 2025ء ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے، عمران خان سے ملاقات روکنے کا مقصد ان کا خوف ہے کہ کوئی بیان اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے۔ پی ٹی آئی ایکس کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کسی سیاسی رہنماء کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہو، خان صاحب کی شریک حیات کی بھی ملاقاتیں بند ہیں۔

عمران خان اس وقت قید تنہائی میں ہے جو عالمی و قومی قوانین دونوں کی خلاف ورزی ہے۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی جو ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہے چاہے پہلے وزیراعلی تھے یا موجود عدالتی احکامات کے باجود ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں روک سکتے لیکن یہاں قانون کی کوئی عملداری نہیں ہے۔

پنجاب اور وفاق دونوں میں چوروں کی حکومت ہے۔ صرف اس خوف سے ملاقات روکتے کہ خان کی کوئی کال کوئی بیان ان کے اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے۔ قیدیوں سے ملاقات کا حق انگریز دور میں بھی نہیں چھینا گیا۔ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق بھی حاصل نہیں ہے جو آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک مزید ٹویٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں ملک میں سیاسی و انتظامی بدعنوانی پر بات کی گئی ہے۔ 180 صفحات کی رپورٹ میں مہنگی سرکاری خریداری، ٹیکس چوری، قیمتوں میں ھیر پھیر، قرضوں کی غلط تقسیم اور بدعنوانی کا ذکر ہے۔ ریاست کی معیشت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، حکومت معاشی شعبوں پر خود قابض ہے، سیاسی مداخلت ہے۔