خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام طالبات اور فیمیلز کیلئے شنکیاری ٹی گارڈن کا دورہ
ایگری ٹورازم کے فروغ کیلئے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس شنکیاری ٹی گارڈن، ریسرچ سنٹر شنکیاری اور عجائب گھر ہزارہ یونیورسٹی کا سیاحتی و تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 جولائی 2026
15:46
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دورے میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات، فیملیز اور سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاءکو شنکیاری ٹی گارڈن مانسہرہ میں قائم چائے کے وسیع باغات، تحقیق، چائے کی کاشت، پراسیسنگ اور پیکنگ کے مختلف مراحل سے عملی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ ماہرین نے پاکستان میں چائے کی مقامی پیداوار، اس کی معاشی اہمیت اور زرعی شعبے میں اس کے روشن امکانات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی. دورے کے دوران شرکاءنے ہزارہ یونیورسٹی کے عجائب گھر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں خطہ ہزارہ کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے، آثارِ قدیمہ اور تاریخی نوادرات سے متعارف کرایا گیا بعد ازاں شرکاءنے خوبصورت سیرن وادی کی قدرتی دلکشی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مقامی ثقافت، روایتی طرزِ زندگی اور قدرتی حسن کا مشاہدہ کیا . سیاحوں نے پاکستان کے سب سے بڑے چائے کے باغات میں سیر و تفریح کے ساتھ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی چائے، قہوہ، شہد اور دیگر زرعی و دستکاری مصنوعات کی خریداری بھی کی اس موقع پر شرکاءنے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اس منفرد اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ ایگری ٹورازم جیسے پروگرام نہ صرف نوجوان نسل کو زرعی شعبے کی اہمیت اور جدید تحقیق سے روشناس کراتے ہیں بلکہ انہیں قدرتی وسائل کے تحفظ، ماحول دوست سیاحت اور مقامی ثقافت سے بھی جوڑتے ہیں. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی و تفریحی دوروں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں سیاحت، زراعت اور قدرتی ورثے کے حوالے سے شعور بیدار ہو اور صوبہ خیبرپختونخوا کے نئے سیاحتی و زرعی مقامات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مو¿ثر انداز میں متعارف کرایا جا سکے.
مزید اہم خبریں
-
علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا
-
امریکی حملوں میں چین اور روس کے تجارتی راستوں کے لیے استعمال ہونے والے ریلولے پل کو تباہ کرنے کی کوشش
-
سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز، ہنگامی حالت میں ابوظہبی منتقل
-
تہران میں برطانوی سفیر کی طلبی ‘ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا
-
انڈونیشیا میں نائب وزیرکرپشن کے الزام میں گرفتار‘ہتھکڑیاں اور قیدیوں کا لباس پہنا کر جیل منتقل کردیا گیا
-
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم نے چین میں 'پروگریس اسٹار' ایوارڈ جیت لیا
-
مستعفی رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے مراعات واپس لے لی گئیں
-
سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات واپس کردیں
-
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام طالبات اور فیمیلز کیلئے شنکیاری ٹی گارڈن کا دورہ
-
اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے ایک فلسطینی قصبے کا اپنا دفاعی نظام
-
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین، کویت اور قطر میں امریکی اڈوں اور دیگر تنصیبات پر حملے
-
آذربائیجان پاکستانیوں کیلئے غیر قانونی ہجرت کا گڑھ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.