ا* عوام بہتر جانتے ہیں کس کا کیا سیاسی اعمال نامہ ہے،مریم اورنگزیب

ٴ ماضی کی ناکامی اور حال کی حکومتی کارکردگی کا فرق عوامی فیصلہ واضح کر رہا ہے،سینئر صوبائی وزیر

اتوار 23 نومبر 2025 20:10

F لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی کی انتظامی تباہی، کرپشن، ہر شعبے میں تاریخی بربادی اور حال کی حکومتی کارکردگی، خدمت اور قیادت کی انتظامی صلاحیت کا فرق عوام کے سامنے واضح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے مختلف پولنگ کیمپس کی ویڈیوز بھی جاری کیں اور مزید کہا کہ عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کس کا کیا سیاسی اعمال نامہ ہے، اور عوامی عدالت کا فیصلہ بھی واضح ہے، الحمدللہ۔