حلقہ این اے 96 میں ن لیگ کو فتح دلا کر عزت افزائی کر نیوالے عوام کے مطالبات پورے کریں گے ، طلال چوہدری

پیر 24 نومبر 2025 00:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2025ء) وزیر مملکت داخلہ و اینٹی نارکوٹکس سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 96 میں ن لیگ کو فتح دلا کر عزت افزائی کر نیوالے عوام کے مطالبات پورے کریں گے۔حلقہ این اے 96 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی یقینی فتح پر آبائی گاؤں 65 گ ب وکٹری سپیچ دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہ میں حلقہ کے عوام کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مسلم لیگ ن اور بلال بدر چوہدری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ کی عوام نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت، گورنس، پالیسیوں، فیصلوں اور کاموں پر اعتماد کرتے ہوئے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ حلقہ کے عوام، سیاسی، سماجی اور ذات برادری کی قیادتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور بلال بدر چوہدری کو فتح دلا کر ہماری عزت افزائی کی۔ جڑانوالہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میری لیڈر اور بہن ہے۔ مجھے کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گئی۔ حلقہ جڑانوالہ کی عوام کے مطالبات کو پورا کرواؤں گا۔ جیت بے شک میرے بھائی کی ہوئی ہے لیکن یہ سیٹ میاں نواز شریف کی ہے۔ گزشتہ الیکشن میں جو سیٹ مجھے نہیں ملی تھی اب میرے بھائی کو ملی ہے۔ہم کچھ بھی سہی پر لوٹے نہیں ہیں۔