حلقہ این اے 96 فیصل اباد دوم تحصیل جڑانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد محمد بلال بدر 93009 ووٹ لے کر کامیاب

پیر 24 نومبر 2025 09:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2025ء) حلقہ این اے 96 فیصل اباد دوم تحصیل جڑانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد بلال بدر چودری نے 93009 ووٹ لے کر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے تحت غیر حتمی نتائج کے مجموعی گوشوارہ کے مطابق حلقہ 96 فیصل اباد دوم تحصیل جڑانوالہ میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد بلال بدر نے 93009 ووٹ لے کر ممبر قومی اسمبلی بن گئے ۔

دوسرے نمبر پر ازاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر رہے انہوں نے 43025ووٹ حاصل ئے۔ أزاد امیدوار ارشد محمود 9388 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 96 دوم میں 16 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ دیگر امیدواروں میں آزاد حیثیت سے رائے اعجاز نے 79، رائے ضرغام شہادت نے 216 رائے، وقاص اسلم نے 167، سید أصف اللہ شاہ بخاری نے 1236، شاہد اقبال اعوان نے 88 ،عرفان شاہد وسیر نے 104، عزرہ پروین 316, محمد اشرف چودری نے 68 ,محمد عاصم افضل نے1160، محمد عامر حفیظ کھوکھر نے 1211, محمود احمد نے 976 نزاکت علی نے 1472 اور وقاص شہزاد نے 114 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ہلکے میں ٹرن آؤٹ 26.46فیصد رہا۔ 2735 ووٹ گنتی سے خارج کیے گئے۔ ضمنی انتخاب میں 152638 ووٹروں نے ووٹ کاسٹ کیا، 96316 مردوں جبکہ 59047 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 587124 ہے جن میں مردوں کے 314133 اور خواتین کے 272991 ووٹ ہیں۔