پاکستان بازار پولیس کا گٹکا ماواکے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار

پیر 1 دسمبر 2025 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2025ء) پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر الطاف نگر گلشن ضیاء میں واقع ایک مکان میں قائم گٹکا ماواکے منی کارخانے پر چھاپہ مارکرایک ملزم وقاص ولد محمد ناصر کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے گٹکاماوا کے کارخانے سے 15کلو سے زائد ایک ٹپ تیار گٹکاماوا،5بالٹی بھیگی ہوئی چھالیہ، چونا، 83پیکٹ مختلف تمباکو، ڈرم، کانٹا، پیکنگ ریپرز اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔