ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا حکمران جماعت پر طنز، عمران خان کی بہنوں پر استعمال کی جانے والی پنجاب پولیس کی واٹر کینن کے سامنے کھڑے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر ٹوئٹ کر دی
محمد علی
جمعرات 11 دسمبر 2025
23:45
نون لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے!! #PakPolitics pic.twitter.com/WpfGrrPajF
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2025
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9 مئی اور 20 جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، نہ ان کے پاس کوئی الیکشن سمبل ہے نہ ان کا سٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے؟۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ جو بھی عہدیدار ہیں ان کو آج فارغ کر دیں، ان کی جگہ عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں کہ آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہ ہوں گے، ممبران اسمبلی کا استعفیٰ کل عمران خان نے دلوانا ہے آپ آج دلوا لیں کیا فرق پڑتا ہے، مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کر لیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات
-
وزیراعلی بلوچستان کی مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون بی بی لائبہ زوجہ کلیم اللہ کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
-
رانا ثناءاللہ سن لو! اگر گولی چلائی تو پہلی گولی مجھے مارنا، اگر کسی کارکن کو گولی ماری تو تمہارا جینا حرام کر دوں گا، سہیل آفریدی
-
پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن؛ پٹواریوں نے ہڑتال کردی، پٹوار خانے مسلسل 7 روز سے بند
-
دھمکی آمیز خطوط نے کشمیری پنڈتوں کے خدشات تازہ کر دیے
-
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پمز میں 14 بچوں کی وفات کے بعد آگ بجھانے کی مشق ناکام، سلنڈروں میں ناقص گیس کا انکشاف
-
جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے حفاظتی انتظامات،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعظم شہبازشریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.