کراچی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

جمعہ 12 دسمبر 2025 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2025ء) پاکستان بازار پولیس نے شاہ فیصل چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے 5کلو سے زائد گٹکا ماوااور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد اور شیریار شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔