تھانہ پاکستان بازار پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 12 دسمبر 2025 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2025ء) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل چوک کے قریب کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے 80 پڑیاں گٹکا ماوا 5 کلو سے زائداور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عرف سدھو ولد محمد یاسین اور شیریار ولد صلاح الدین شامل ہیں۔