سیرت النبی ﷺ میں تمام مسائل کا حل موجودہے، مولانا عبد القدیر اعوان

تنظیم الاعوان سندھ کے تحت جلوہ بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کی تقریب،مولانا عبد القدیر اعوان کی خصوصی شرکت

پیر 15 دسمبر 2025 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2025ء) کراچی کے ضلع کورنگی میں 14دسمبر 2025کو تنظیم الاعوان سندھ کے تحت جلوہ بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر عبدالقدیر اعوان نے بعثتِ رسول ﷺ کو انسانیت کے لیے رحمت قرار دیا۔ تنظیم الاعوان سندھ کے چیئرمین فاروق اعوان اور صدر زاہد اعوان کی قیادت میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ جلسہ عام دارالسلام سوسائٹی، کورنگی کراسنگ کراچی میں منعقد ہوا۔

تنظیم الاعوان سندھ کے صدر زاہد اعوان کی خصوصی دعوت پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ اور سربراہ تنظیم الاعوان پاکستان حضرت مولانا عبد القدیر اعوان نے خصوصی شرکت کی۔اس روحانی و تربیتی اجتماع میں تنظیم الاعوان پاکستان کے صوبائی و ضلعی عہدیداران، معززینِ برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا عبد القدیر اعوان نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل سیرت النبی ﷺ میں پناہ ہے، اگر مسلمان قرآن و سنت کو اپنا شعار بنالیں تو تمام مسائل سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔ تنظیم الاعوان سندھ کے صدر زاہد اعوان نے کہا کہ حضرت مولانا عبد القدیر اعوان کی جلسہ عام میں شرکت پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا عبد القدیر اعوان نے سیرت النبی ﷺپر سیر حاصل خطاب کیا۔