میاں منظور وٹو ایک مدبردور اندیش اور اصول پسند سیاستدان تھے،جاوید اقبال بڈھانوی

جمعہ 19 دسمبر 2025 14:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2025ء) وزیر خوراک و ٹیوٹا کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی جاوید اقبال بڈھانوی نے سابق وزیر ِ اعلیٰ پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ میاں منظور وٹو ایک مدبردور اندیش اور اصول پسند سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک اور قوم کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی انہوں نے مختلف ادوار میں عوامی خدمت جمہوریت کے فروغ اور صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے کے علاوہ کشمیر کے لیئے گرانقدر خدمات انجام دیںجنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور پارٹی کے نظریے عوامی سیاست اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کا کردار نمایاں رہا ان کی سیاسی بصیرت تجربہ اور رہنمائی سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ صوبہ پنجاب اور ملک نے بھرپور فائدہ اٹھایا ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی ایک عظیم مخلص اور تجربہ کار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک و ٹیوٹا نے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی کے دوران ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی اور ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ان کی خدمات اور قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔جاوید اقبال بڈھانوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میاں منظور وٹو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے خاندان عزیز و اقارب سوگواران کارکنان پیپلز پارٹی اور تمام چاہنے والوں کے ساتھ دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے صبروجمیل کی دعا کی۔