ساہیوال،توہین رسالت، اسلام مخالف مواد کی تشہیر،دوملزمان کو سزا ئے موت کی سزا

پیر 22 دسمبر 2025 21:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2025ء) سپیشل جج ا نسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے مر کز تحریک قرآنی انقلابی کمیر پاکستان کے دو عہدیداروںمحمد خان اور عبدالرحمن کو اسلام مخالف مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر اور توہین رسالت پر کا جرم ثا بت ہونے پر دونوںکوسزائے موت اور 22 ،22 سال قید سخت اور ساڑھے پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 17 جولائی 2024 کو محمد خان اور عبدالرحمان نے دیگر نا معلوم افراد سے مل کر قر آن شریعت، حدیث ،ناموس رسالت کے تحفظ کے نام پر مرکز تحریک قر آنی انقلابی کمیر خیابان سٹی کمیر میں بنا کر اسلام مخالف تشہیر کی سوشل میڈیا لنک میں گستا خ رسول ،قرآن و حدیث کی توہین کا مرتکب ہو ئے ۔پولیس کمیر نے سورج شہزاد شہری کی مدعیت میں 15 نومبر 2024 کو دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 295 اے،295 سی،9، 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا عدالت نے 295 سی، میں دونوں مجرموں کو سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ 295 اے، 11 پیکا ایکٹ او ر9 ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میںدونوں مجرموں کو 22، 22 سال قید سخت اور 50، 50، ہزار روپے جرمانہ کی سزا ئیں سنائی۔