:پارٹی حکومت کی جانب سے قومی ، ملکی اثاثوں کے اونے پونے داموں فروخت کے عمل کو مسترد کرتی ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی
جمعرات 25 دسمبر 2025 22:05
(جاری ہے)
پارٹی حکومت کے اس عمل کو ملک اور عوام دشمنی سے تعبیر کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے پی ٹی سی ایل (PTCL)اور اب پی آئی اے کو فروخت کیا گیا اور ساتھ ہی ملک کے دیگر اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
حکومت کا یہ سارا عمل جس میں پی ٹی سی ایل ، پی آئی اے ، سٹیل مل کراچی ، پاکستان ریلوے اور دیگر ملکی ،قومی ،عوامی اثاثوں کے فروخت میں مشغول ہیں اور آخر کار ایک وقت آئے گا کہ حکومت کے پاس ادارے نہیں ہوں گے اور نہ ہی حکومتی آمدن کے ذرائع موجود ہوں گے۔ پہلے سے دیوالیہ پن کے قریب پہنچنے والے ملک کو مزید معاشی دھدل میں پھنسایا جارہا ہے ۔ ملکی قومی زرعی ، صنعتی پیداوار اور آمدنی مسلسل گٹھ رہی ہیں اور تجارتی خسارہ بہت زیادہ بڑھتاجارہا ہے جس کے منفی اثرات ملک کے طول وعرض میں عوام محسوس کررہے ہیں اور صرف یہی نہیں گورنمنٹ کے سیاسی عدم استحکام نے ملک کے دیگر بحرانوں کی طرح معاشی بحران بھی گہرا ہوتا جارہا ہے ۔ اور کرائے کے زر وزور کی مسلط حکومت یا حکومتوں سے اس کا تدارک ممکن نہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی آئین کی پائمالی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کی دھجیاں اڑائی گئی ہے اور بحران شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں ۔ سویلین اتھارٹی ختم کردی گئی ہے اور مسلط لوگوں کو کہا اور طعنہ دیا جارہا کہ آپ عوام کی ووٹ سے نہیں بلکہ ہمارے زروزور سے اقتدار پر براجمان ہیں۔ ملک میں جاری ہتھک آمیز عمل بربادی کے سوا کچھ نہیں اور اسے روکنا ملک کی تمام سیاسی جمہوری قوم اوروطن دوست پارٹیوں جمہوریت پسند قوتوں کی ذمہ داری ہے ۔ ذمہ نہ نبھانے کی صورت میں ملک کے سنگین اور خراب صورتحال کی ذمہ ان قوتوں پر عائد ہوگی جو اس وقت مجرمانہ خاموشی اپنائے ہوئے ہیںمزید قومی خبریں
-
چونیاں ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم سے مبینہ کٹوتیوں کی شکایات
-
محنت کشوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے‘منشا اللہ بٹ
-
صحافی برادری کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے وعدے پورے کیے جائیں گے، شفیع جان
-
کراچی : قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6 سالہ بچے کے قتل کی تحقیقات جاری، سفاک ملزم کے اہم انکشافات
-
بورے والا،موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق
-
اوورسیز پاکستانیوں سے جون میں 3.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سالانہ بنیاد پر 2فیصد اضافہ
-
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
-
سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنیں گے
-
پاکستان میں پائیدار امن کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی
-
چین اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے،فیصل کریم کنڈی
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.