ج*سی پیک کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کا بنیادی ذریعہ بھارت ہے،پاکستان

ڑ*غلط معلومات عالمی چیلنج، سی پیک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

جمعہ 26 دسمبر 2025 21:05

ِاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2025ء) پاکستان کے حکومتی حکام اور میڈیا نمائندوں نے نویں سی پیک میڈیا فورم میں اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ بھارت ہے۔گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل دور کی آمد نے معلومات کی ترسیل کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، اور غلط معلومات اور بیانیاتی جنگ عالمی چیلنجز بن چکے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ہم نے بہت زیادہ غلط معلومات آتی ہوئی دیکھیں۔ انہوں نے ہمارے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی۔انہوں نے مزید کہاجب میں اپنے کچھ سادہ لوح دوستوں کو سی پیک کے بارے میں منفی انداز میں بات کرتے سنتا ہوں تو میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ وہ پوری حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کو یہ بتانا ہمارا کام ہے کہ سی پیک دراصل کس مقصد کے لیے ہے۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین کے مطابق غلط معلومات پاکستان کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے غلط معلومات کا سامنا ہے۔ یورپی یونین کی ڈس انفولیب نے 65 ممالک میں تقریباً 250 بھارتی جعلی خبروں کی ویب سائٹس کا انکشاف کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر نے کہاکہںسی پیک کے خلاف جعلی خبروں اور غلط معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ بھارت ہے،کیونکہ بھارت اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں کہ یہ منصوبہ چین کو ہماری گوادر بندرگاہ سے جوڑے گا