11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ،اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ مینزڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 4 جنوری 2026 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2026ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیرِ اہتمام 11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے،اعصام الحق قریشی اور مزمل مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ قومی سطح کی چیمپئن شپ مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی یاد میں ہر سال منعقد کی جاتی ہےجو سلیم سیف اللہ خان (پیٹرن، پی ٹی ایف) کی والدہ تھیں۔

سلیم سیف اللہ خان اور سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ کیا، مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ دونوں شخصیات نے چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر پی ٹی ایف انتظامیہ کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

یہ ایونٹ سیف گروپ آف کمپنیز کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال، سیف انرجی لمیٹڈ، ٹرانس ورلڈ اور پارکو کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ایونٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں مزمل مرتضیٰ نے ذالان خان کو 0-6، 2-6 سے شکست دی۔ابوبکر طلحہ نے زوہیب افضل ملک کو 2-6، 2-6 سے ہرایا۔برکت اللہ نے حمزہ رومان کو 3-6، 4-6 سے مات دی۔یوسف خلیل واک اوور کے ذریعے احمد چوہدری کے مقابلے میں کامیاب رہے۔نادر مرزا نے محمد حزیق عاصم کو 3-6، 2-6 سے شکست دی؛احمد نیل قریشی نے شہریار انیس کو 2-6، 6-4، 1-6 سے ہرایا۔

محمد شعیب نے سمیع زیب خان کو 3-6، 2-6 سے زیر کیا جبکہ عقیل خان نے احتشام ہمایوں کو 0-6، 4-6 سے شکست دی۔تمام فاتح کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔مینز ڈبلز کےکوارٹر فائنلز میں برکت اللہ اور یوسف خلیل نے عقیل خان اور نادر مرزا کو 7-6(4)، 6-2، (10-4) سے ہرایا۔اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے حاذق عاصم اور زوہیب افضل ملک کو 2-6، 1-6 سے شکست دی۔

ابوبکر طلحہ اور احمد نیل قریشی نے یحییٰ اور عبدالباسط کو 0-6، 2-6 سے ہرایا جبکہ محمد شعیب اورحمزہ رومان نے احتشام ہمایوں اور احمد بابر کو 1-6، 1-6 سے مات دے کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔لیڈیز سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں صوحا علی نے شمزہ ناز دراب کو 3-6، 5-7 سے شکست دی۔شیزہ ساجد نے لا بیکا دراب کو 3-6، 2-6 سے ہرایا۔ماہین افتاب قریشی نے زونائشہ نور کو 1-6، 0-6 سے مات دی جبکہ امنہ علی قیوم نے مہق کھوکھر کو 0-6، 4-6 سے شکست دی۔

بوائز انڈر 18 دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں عبدالباسط نے علی زین کو 1-6، 4-6 سے ہرایا۔حسن عثمانی نے جمال شاہ کو 0-6، 1-6 سے شکست دی۔زوہیب افضل ملک نے محمد ریان خان کو 1-6، 5-7 سے مات دی۔احتشام ہمایوں نے داؤد خان کو 0-6، 1-6 سے ہرایا۔محمد یحییٰ نے ثاقب علی کو 3-6، 5-7 سے شکست دی۔حمزہ رومان نے محمد معاذ کو 1-6، 0-6 سے ہرایا جبکہ ابوبکر طلحہ نے زین قمر کو 0-6، 0-6 سے مات دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔بوائز انڈر 14 دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں محمد جنید نے معظم بابر کو 0-4، 1-4 سے شکست دی۔میر عباس نے محمد شکیب کو 4-5(1)، 3-5 سے ہرایا؛ایم ایان نے رہا ایم طحہ کو 0-4، 0-4 سے مات دی جبکہ احد مصطفیٰ نے ایم حاشر عرفان کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔